ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر روانہ/ لندن میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے، ان کی اہلیہ میلانیا بھی ان کے ساتھ ہیں۔ امریکی صدر کے دورۂ برطانیہ میں لندن والوں نے احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے، ان کی اہلیہ میلانیا بھی ان کے ساتھ ہیں۔ امریکی صدر کے دورۂ برطانیہ میں لندن والوں نے احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پہلا سرکاری دورہ برطانیہ ہے جس کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا دورۂ برطانیہ دونوں ممالک کے خصوصی تعلقات کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ برطانیہ کے ساتھ مضبوط اور پائیدارتعلقات کے لیے خواہاں ہے، ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ سے دو طرفہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے مواقع ملیں گے۔

ادھر برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور لندن کے شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

News Code 1891064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =