کویت اور اردن کے بادشاہوں کی ملاقات

اردن کے بادشاہ کویت کے دورے پر ہیں، جہاں اس نے کویت کے امیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی " کونا " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کویت کے دورے پر ہیں، جہاں اس نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردن کے بادشاہ نے کویت کی طرف سے مختلف ادوار میں اردن کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ کویت کے امیر نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے  اور دنیائے عرب میں امن و ثبات پر تاکید کی ۔

News Code 1890704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =