امریکہ نے پوری دنیا سے دہشت گرد افغانستان میں جمع کئے

پاکستان پیپلزپارٹی کےسینیٹررحمان ملک نے کہا کہ80 کی دہائی میں امریکہ نےپوری دنیا سے دہشت گرد افغانستان میں جمع کئے اور انہیں سوویت یونین کےخلاف استعمال کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےسینیٹررحمان ملک نے کہا کہ80 کی دہائی میں امریکہ نےپوری دنیا سے دہشت گرد افغانستان  میں جمع کئے اور انہیں سوویت یونین کےخلاف استعمال کیا ۔ اور اپنے مقاصد پورے ہونے کے بعد چھوڑ دیا۔

رحمان ملک نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ کا نیٹ ورک سعودی عرب،یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا۔انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہری اور 10 ہزار سے  زائد فوجی جوان شہید ہوئے، بین المذاہب ہم آہنگی دہشت گردی کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

News Code 1890698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =