ہرات کی ایک مارکیٹ میں طالبان کے بم دھماکے میں 3 بچے جاں بحق

افغانستان کے صوبے ہرات کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے طالبان کے بم دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے طالبان کے بم دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع اوبا کی مارکیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے لیے بارود سے بھری موٹر سائیکل استعمال کی گئی جسے پارکنگ کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔

جس وقت دھماکہ ہوا، بچے موٹر سائیکل کے قریب کھیل رہے تھے۔ دھماکے میں مقامی ضلعی سربراہ بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

News Code 1890648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =