مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اگلے پہیوں کے طیارے کو کامیابی سے لینڈنگ کرادی۔ اطلاعات کے مطابق میانمار میں طیارے کے رن وے پر اترنے کے دوران لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے طیارے کے اگلے پہیئے کھل نہیں سکے تاہم پائلٹ مایات موئے آنگ نے حاضر دماغی اور کمال مہارت سے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کرادی۔
اگلے پہیے کھل نہ سکنے کے باعث طیارے کا اگلا حصہ رن وے پر ٹکرایا اور پھر 35 سیکنڈ تک گھسیٹتا ہوا آگے جا کر رک گیا اور اس دوران پائلٹ نے طیارے کو قابو میں رکھا جس سے 89 مسافر محفوظ رہے اور طیارے میں آگ بھی نہیں بھڑکی۔ عملے اور سول ایوی ایشن حکام نے پائلٹ کی مہارت کی تعریف کی۔
آپ کا تبصرہ