مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کی نمائندگی نے سکیورٹی کونسل کے صدر سے جولان کے بارے میں ہنگامی اجلاس بلانے اور امریکہ کے معاندانہ اور غیر قانونی فیصلے کے خلاف ٹھوس اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت سکیورٹی کونسل کی صدارت فرانس کے پاس ہے اور فرانس نے ابھی تک شام کی درخواست کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سکیورٹی کونسل میں شام کی درخواست کا جائزہ لیا جائےگا۔ واضح رہ ےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو کے ساتھ حالیہ ملاقات میں جولان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے اس اعلان پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سمیت تمام ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قراردیا ہے۔
شام نے سکیورٹی کونسل کے صدر سے جولان کے بارے میں ہنگامی اجلاس بلانے اور امریکہ کے معاندانہ اور غیر قانونی اقدام کے خلاف ٹھوس اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1889208
آپ کا تبصرہ