ملائشیا کے وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہاتیر محمد دورے کے دوران  صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا، ان کے دورے کے موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملائشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

News Code 1889033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =