بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر میزائل حملہ کرنا چاہتے تھے

پاکستان کے وزير خارجہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پرمیزائل حملہ کرنا چاہتے تھے حملے سے پاکستان باخـر تھا اور انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پرمیزائل حملہ کرنا چاہتے تھے حملے سے پاکستان باخـر تھا اور انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، بھارت کو پیغام دیا گیا پاکستان پر میزائل حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، پاکستان کو بھارت کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع مل گئی تھی۔ بھارت اسرائیل کے ساتھ ملکر راستھان سے پاکستان کے پانچ علاقوں پر میزائل حملہ کرنا چاہتے تھے  ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی شامل تھے۔ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، بھارت کے دو ممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پر ناکام بنائے گئے، دنیا کی اہم شخصیات پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطہ نہیں ہے تاہم دونوں ممالک کی سیکیورٹی ایجنسیز کا رابطہ برقرار ہے۔ گزشتہ ہفتے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پروازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے، بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اگلے ہی دن پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا جس کو بعد میں جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے بھارت کے حوالے کردیا۔

News Code 1888601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =