6 جولائی، 2025، 10:21 AM

یمن کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ کی پروازیں معطل

یمن کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ کی پروازیں معطل

یمنی فوج کے میزائل حملے کی وجہ سے تل ابیب کا ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد مقبوضہ علاقوں میں شدید سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے مرکزی علاقے اور مغربی کنارے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

اس میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے سب سے بڑے ہوائی اڈے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں تمام پروازوں کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

News ID 1934127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha