کیا فضائی کارروائی درخت اکھاڑنے کے لیے کی گئی، نوجوت سنگھ سدھو

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں فضائی کارروائی پر نریندر مودی حکومت پر سوالات اٹھا دیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں فضائی کارروائی پر نریندر مودی حکومت پر سوالات اٹھا دیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھونے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں کیوں داخل ہوئے؟ بھارتی حکومت جواب دے کہ کارروائی میں دہشتگردمارے گئے یانہیں ؟ نوجوت سنگھ سدھو نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں کا ہدف دہشتگرد تھے یا درخت؟ سدھو نے کہا کہ کیا دہشت گردوں کے بجائے درخت اکھاڑنے کے لیے ایئراسٹرائیک کی گئی، یا پھر یہ انتخابی شعبدہ بازی تھی جب کہ صرف اس گمان میں کہ غیر ملکی فوج حملہ آور ہورہی ہے، آپ نے اپنی زمین کو جنگ میں دھکیل دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کو سیاست میں دکھیلنا بند کریں کیوں کہ فوج ایسے ہی مہذب ہے جیسے ہماری ریاست ہے۔

News Code 1888578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =