1 فروری، 2019، 1:28 PM

اسکاٹ لینڈ میں شدید سردی سے درجہ حرارت منفی 14 ہوگیا

اسکاٹ لینڈ میں شدید سردی سے درجہ حرارت منفی 14 ہوگیا

اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری اور سردی کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 14 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری اور سردی کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 14 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

ڈیون میں اے30 شاہراہ پر 100 سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں، مسافر برف باری میں کھلےآسمان تلے رات گزارنے پر مجبور رہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت بریمرعلاقے میں ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ولشائر، ہیمشائر، سسکس اور کینٹ کے بعد اب لندن بھی سرد موسم کی زد میں ہے۔

برف باری کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بھی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، انتہائی سرد موسم کے سبب لندن میں لوگوں کو رات بھر گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

News ID 1887769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha