20 جنوری، 2019، 12:31 PM

مختلف ممالک میں خواتین کے مساوی حقوق کیلئے ریلیاں

مختلف ممالک میں خواتین کے مساوی حقوق کیلئے ریلیاں

خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔

امریکہ، برطانیہ، جرمنی، یونان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں مساوی حقوق کا مطالبہ کرتی خواتین کے تیسرے مارچ کا آغاز ہو گیا ہے۔ واشنگٹن، نیویارک، لندن میں خواتین کی بڑی تعداد ریلیوں میں شریک ہے، ریلیوں میں موجود خواتین نے مساوی حقوق اور خواتین پر تشدد روکنے کے نعرے لگائے، ریلیوں میں شریک خواتین نے احتجاجی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

اضح رہے کہ عالمی سطح پر خواتین مارچ کا آغاز 2017 میں امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے خلاف شروع ہوا تھا۔

News ID 1887447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha