مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو عافیہ صدیقی کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا موقف ہے کہ عافیہ صدیقی سےمتعلق تمام تر بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھا جائے۔ وزیرخارجہ آئندہ ہفتے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے، پاکستان نے امریکی نائب وزير خارجہ ایلس ویلز کے دورے میں عافیہ صدیقی کا معاملہ سامنے رکھا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کی تھی۔
پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو عافیہ صدیقی کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
News ID 1885438
آپ کا تبصرہ