امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کا آغاز

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے بعد امریکی کانگریس کی تمام جب کہ سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں کے لیے آج وسط مدتی الیکشن ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخاب کے بعد امریکی کانگریس  کی تمام جب کہ سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں کے لیے آج وسط مدتی الیکشن ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ایوان نمائندگان کی تمام (435) اور سینیٹ کی ایک تہائی (34) نشستوں جب کہ 39 ریاستوں کے گورنر کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات کے نتائج سے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں راج کرنے والی جماعت کا تعین ہوسکے گا۔

ایوان زیریں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو 235 اراکین کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 193 اراکین بھی اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلاتے رہے ہیں۔ سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی جماعت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے 100 رکنی سینیٹ میں ریپبلکن کو محض دو اراکین سے سبقت حاصل ہے۔

News Code 1885400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =