25 اکتوبر، 2018، 5:07 PM

خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کیا گيا

خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت  قتل کیا گيا

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ترکی سے دریافت ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد نے اسے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے سعودی عرب کی سرکاری خبـررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل سعود بن عبداللہ المعجب  کا کہنا ہے کہ ترکی سے دریافت ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد نے اسے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت  قتل کیا ہے۔

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی کی مشترکہ ٹیموں کی مشترکہ تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں یہ نتیجہ حاصل ہوا ہے کہ خشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے اہلکاروں نے اسے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کیا ہے۔ اس نے کہا کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کا سلسلہ حقائق کے سامنے آنے تک جاری رہےگا۔

News ID 1885069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha