22 اکتوبر، 2018، 9:20 AM

کشمیر میں 9 کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال

کشمیر میں 9 کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں 9 کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں 9 کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع کلگام میں محاصرہ کے دوران فائرنگ کی تھی اور دھماکے کیے تھے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1884990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha