20 اکتوبر، 2018، 7:13 PM

افغانستان میں انتخابات کے دوران دھماکوں سے 16 افراد ہلاک

افغانستان میں انتخابات کے دوران دھماکوں سے 16 افراد ہلاک

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران 3 مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں اجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران 3 مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان صوبےغورمیں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے، کابل میں بھی 3 دھماکے ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار اورشہری سمیت 4 افرادزخمی ہوئے۔ قندوز میں مارٹر حملوں میں 10 افراد ہلاک  اور 38 زخمی ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق قندوز شہر پر کم از کم 10 مارٹر داغے گئے۔

News ID 1884953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha