مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں گزشتہ روز گورنر کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے بعد انتخابات ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کل ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے حملے کے بعد قندھار میں الیکشن مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ افغان الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ قندھار کے عوام حملے کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔
گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنرکے کمپاؤنڈ میں فائرنگ سے پولیس چیف، خفیہ ایجنسی کا مقامی سربراہ اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں گورنر قندھار اورتین امریکیوں سمیت 12افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ