6 اکتوبر، 2018، 4:09 PM

انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1558، مزید ایک ہزار ہلاکتوں کا خدشہ

انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1558، مزید ایک ہزار ہلاکتوں کا خدشہ

انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 5 سو 58 تک پہنچ گئی جبکہ مزید ایک ہزار افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 5 سو 58 تک پہنچ گئی جبکہ مزید ایک ہزار افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ سولاویسی جزیرے کے علاقے بیلارویا میں گورنمنٹ ہاؤسنگ کمپلیکس میں ملبے تلے بہت سے افراد دفن ہیں۔ انڈونیشیا میں سونامی کے 8 دن گزرنے کے بعد آخر کار بین الاقوامی امداد اس آفت زدہ علاقے میں پہنچ گئی، زلزلے اور سونامی کے اثرات سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ سے زائد افراد کو انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ مقامی ملٹری کے ترجمان محمد توہیر کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 5 سو 58 تک پہنچ گئی، کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کی اجتماعی تدفین کی جاچکی ہے تاکہ کسی وبائی بیماری سے بچا جاسکے۔ انڈونیشیا میں سونامی کو آئے ایک ہفتے سے زائد ہوچکے ہیں، علاقے کی کئی سڑکیں گزرنے کے قابل نہیں، سونامی کی تباہی ہر جگہ پھیلی ہوئی ہیں جبکہ خوفزدہ افراد کھلے آسمان تلے مزید زلزلے کے خطرات کے ساتھ جی رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو وسطی انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلو میٹر دور علاقوں میں موجود افراد نے بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے تھے۔

News Code 1884568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha