مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کی ٹیم کی صوبہ مشرقی آذربائجان سے واپسی کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ واقعے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح ذرائع ابلاغ میں پھیل گئی۔
حادثے کے بعد مراجع تقلید نے حکومتی اداروں سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدر مملکت کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیلی سے ٹیلفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی خبر سن کر نہایت ہی صدمہ پہنچا۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے بھی حادثے کے بعد صدر کے دفتر سے رابطہ کیا اور صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کی۔
آپ کا تبصرہ