19 مئی، 2024، 8:51 PM

ہماری دعائیں صدر رئیسی کے ساتھ ہیں، آذربائجان کے صدر کا پیغام

ہماری دعائیں صدر رئیسی کے ساتھ ہیں، آذربائجان کے صدر کا پیغام

آذربائجان کے صدر الہام علیوف نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربائجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی سلامتی کی دعا کی ہے۔

علیوف نے کہا کہ برادر اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ایران کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو صوبہ مشرقی آذربائجان سے واپسی کے دوران حادثے پیش آیا ہے۔

News ID 1924051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha