20 مئی، 2024، 1:07 AM

اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ہندوستانی وزیر اعظم

اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ہندوستانی وزیر اعظم

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کے ردعمل میں ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے ردعمل میں ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبروں پر شدید فکر مند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور صدر اور ان کے خاندان کے لئے دعا کرتے ہیں۔

دوسری ایران کے جنرل اصغر عباس قلی زادہ نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر پہلے جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر اور عملے کے ایک رکن کے موبائل فون سے سگنل موصول ہوا تھا۔ اس وقت، ہم تمام فوجی دستوں کے ساتھ ٹارگٹ ایریا کی طرف روانہ ہو رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم لوگوں کو خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30% فوجی دستے علاقے میں موجود ہیں اور اس سے زیادہ کی جائے وقوعہ میں گنجائش نہیں ہے۔

News ID 1924062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha