رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں نویں محرم کی شب میں مجلس عزا منعقد

تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد نویں محرم کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد نویں محرم کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت ابو الفضل العباس کو وفا پیکر اور ثبات قدم کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ آئمہ معصومین (ع) نے حضرت عباس (ع) کی وفا پر انھیں سلام پیش کیا ہے۔ مجلس عزا میں جناب انسانی اور جناب کریمی نے ماتمی نوحے پیش کئے۔

News Code 1884071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =