ترکی کی خفیہ ایجنسی کے شام میں سرگرم دہشت گردوں سےمذاکرات

ترکی کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات میں دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے پر زوردیا ہے جس سے ترکی کا دہشت گرد تنظیموں پر اثر و رسوخ کا پتہ چلتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات میں دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے پر زوردیا ہے جس سے ترکی کا دہشت گرد تنظیموں پر اثر و رسوخ کا پتہ چلتا ہے۔

باخـبر ذرائع کے مطابق ترکی کے خفیہ اہلکاروں اور النصرہ محاذ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے درمیان شام کے صوبہ ادلب میں مذاکرات جاری ہیں۔ اور ترکی نے دہشت گرد گروہوں کے انحلال کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکی کے اس اقدام سے دہشت گردوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی سے عالمی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے انحلال کے سلسلے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

News Code 1883476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =