مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔ البرادعی نے کہا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کی 200 ملین ڈالر کی امداد بند کردی ہے جبکہ عرب ممالک کی امریکہ کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اکثر عرب ممالک، فلسطینی کے بارے میں امریکہ کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔ آل سعود جزیرۃ العرب میں اپنا اقتدار بچانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت پر انحصار کرتے ہیں ۔
عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔
News ID 1883396
آپ کا تبصرہ