مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مردان کے علاقہ شیرے کورونہ میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مردان کے علاقے شیرے کورونہ میں دو گروپوں کے درمیان قربانی کے حوالے سے جھگڑا ہوگیا جو بڑھ کر مسلح تصادم میں بدل گیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں مردان کے علاقہ شیرے کورونہ میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
News ID 1883284
آپ کا تبصرہ