اسرائیل کی غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی

غاصب اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے سینیئر وزیر یووال اسٹائنِٹس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت ختم کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے، حماس کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے لیکن اگر کوئی اور راستہ باقی نہ رہا، تو غزہ میں حماس کی حکومت ختم کردی جائے گی۔ اسرائیل کی سلامتی سے متعلق وزارت کے سینیئر وزیر یووال اسٹائنِٹس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک مکمل جنگ شروع کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر کوئی اور راستہ نہ ملا تو پھر حماس کی حکومت بھی ختم کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد سے فلسطین میں کشیدگی کی نئی لہر ہے اور ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ سے ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1883034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =