12 اگست، 2018، 1:25 PM

چين میں 10 لاکھ اویغور مسلمان ایک کیمپ میں زیر حراست

چين میں 10 لاکھ اویغور مسلمان ایک کیمپ میں زیر حراست

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے بہت سی مصدقہ رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ چین میں اویغور اقلیت کے تقریباً 10 لاکھ افراد کو بہت بڑے خفیہ حراستی کیمپ نما مقام پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے بہت سی مصدقہ رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ چین میں اویغور اقلیت کے تقریباً 10 لاکھ افراد کو بہت بڑے خفیہ حراستی کیمپ نما مقام پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی رکن جائے مکڈوجل کا کہنا ہے کہ چین میں اویغور اور مسلم اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10لاکھ کے قریب افراد کو ملک کے مغرب میں واقع خود مختار علاقے شنکیانگ میں سیاسی نظریے کی جبری تلقین کے کیمپوں میں داخل ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔

خاتون رکن نے بتایا کہ ہمیں اس بارے میں موصول ہونے والی باوثوق رپورٹوں نے گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ چین نے اویغور کے خود مختار علاقے کو ایک بہت بڑے تربیتی کیمپ جیسی شکل دے دی ہے ،چین کا کہنا تھا کہ شنکیانگ کے علاقے کو اسلامی شدت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کا سامنا ہے جو حملوں اور مسلم اکثریتی اقلیت اویغور کے بیچ کشیدگی بھڑکانے کی سازش پر عمل پیرا ہیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں چین کے سفیر یوجیان ہووا کا کہنا تھا کہ ان کا ملک تمام نسلی جماعتوں کے درمیان مساوات اور یک جہتی کو یقینی بنانے پر کام کر رہا ہے۔

News ID 1882997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha