ایرانی صدر حسن روحانی کی عمران خان سے ٹیلیفون پر گفتگو/ دورہ ایران کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے نامزد وزير اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے نامزد وزير اعظم عمران احمد خان نیازی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو باہمی گفتگو میں ایران کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ عمران خان کے دورہ ایران کو حتمی شکل دے گی۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران محض ہمسائہ ممالک  ہی نہیں بلکہ مذہبی اور ثقافتی بندھن میں  جڑے ہوئے ہیں  اور ہم  پاک ایران تعلقات میں مزید استحکام اور اضافے کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر عمران خان نے ایرانی صدر کی طرف سے انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید وسعت کا بھی خواہشمند ہے۔

News Code 1882902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =