عمران خان کی ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نئے پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دوں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نئے پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دوں گا۔ اقتدار میں آنے کے بعد منشور پر عمل کرنے کا موقع آگیا، پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوئے، لوگوں نے قربانیاں دیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے باوجود لوگ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکلے جنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان سے ایسے تعلقات ہونی چاہئیں کہ سرحدیں کھلی ہوں، امریکہ سے ایسے متوازن تعلقات چاہتے ہیں جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو، ایران سے تعلقات کو مزید فروغد ینا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں،  مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار ادا کریں گے، جنگوں میں شرکت کی بجائے لڑائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے۔ عمران خآن نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اگر ہندوستان ایکق دم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے آئے گا۔ ہمیں علاقائی اور باہمیم سائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا ہوگا۔

News Code 1882574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =