ایران پر امریکی پابندی کے نتیجے میں تیل مزید مہنگا ہوجائےگا

اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نومبر میں ایران کے تیل کی برآمدات پر پابندی لگنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کم ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نومبر میں ایران کے تیل کی برآمدات پر پابندی لگنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کم ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کے سامان پر امریکی پابندیوں کے اطلاق کے بعد تیل کی قیمتوں میں زبردست تیزی آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے ایران کے انرجی سیکٹر پر 180 دنوں کے بعد پابندیاں لگائے کا فیصلہ کیا ہے جن کااطلاق 4 نومبر سے ہو جائے گا۔ایرانی تیل پر پابندیاں لگنے سے پہلے ہی نیویارک کی برینٹ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 90 سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے چین، روس، اور یورپی ممالک کے خلاف بھی اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ امریکہ کی منہ زوری کے نتیجہ میں عالمی  سطح پر اقتصادی جنگ میں شدت آسکتی ہے ادھر چین نے بھی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کے امیرکی مطالبہ کو رد کردیا ہے۔

News Code 1882900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =