امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گر تباہ / 5 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں چھوٹا سیسنا 414 طیارہ اورنیج کاؤنٹی کے قریب پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک گاڑی پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارے کو قریبی واقع جان وائن ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی تھی۔ ریسکیو ادارے کے افسر کا کہنا تھا کہ جہاز ایک سپر اسٹور کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی پر گرا تھا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خوش قسمتی سے گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

News Code 1882837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =