مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں قید 1600 سے زائد پاکستانی قیدیوں نے پاکستان کی نئی حکومت سے مدد طلب کرتے ہوئے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا ہے قیدیوں میں اگثر دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترکی میں غیرقانونی طریقے سے جانے والے 1600 سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستانی قیدیوں نے ویڈیو کے ذریعے خود پر ہونے والے مبینہ ظلم و ستم کی شکایت کرتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ اور نئی حکومت سے مدد طلب کی ہے۔عثمانیہ کیمپ میں رکھے جانے والے قیدیوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ سینکڑوں افراد گزشتہ چھ ماہ سے کیمپ میں قید ہیں، اور پانچ ماہ سے گھر والوں سے بات بھی نہیں ہوئی۔ قیدی افراد میں بعض دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ