مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مانسہرہ کے علاقے بیلہ سچہ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں مرے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہےجن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق حادثے میں5افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ بیلہ سچہ کے قریب گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی مرنے والوں میں 6خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں مانسہرہ کے علاقے بیلہ سچہ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
News ID 1881563
آپ کا تبصرہ