مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کل بروز جمعہ مطابق 15 جون کو شوال کی پہلی تاریخ اور ملک بھر میں عید سعید فطر منائی جائے گی ۔
رہبر معظم کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق جمعرات غروب کے وقت ملک بھر میں ہلال کمیٹیوں نے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا ۔لہذا ملک کے مختلف حصوں سےموصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لئے شوال کی پہلی تاریخ ثابت ہوگئی ہے ۔ کل 15 جون، بروز جمعہ ملک بھر میں عید سعید فطر منائی جائے گي۔ اطلاعات کے مطابق تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ