14 جون، 2018، 1:36 PM

سیئول میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

سیئول میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے جلد سے جلد مکمل خاتمے پر اتفاق کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت  سیئول میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے جلد سے جلد مکمل خاتمے پر اتفاق کیا ۔تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما کوریا کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے ساتھ دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ملاقات کی امید ظاہر کی ہے۔

News ID 1881408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha