مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا متبادل کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہوسکتا ۔ اس معاہدے میں یا سب رہیں گے یا کوئی نہیں رہےگا۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرتا ہے تو ایران بھرپور طریقے سے یورینیم افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو کبھی یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایران جوہری بم بنا رہا ہے، ایران کوئی جوہری بم نہیں بنا رہا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس جوہری معاہدہ ختم کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے جبکہ ایران اپنی قومی سلامتی کیلیے ہر قسم کا اقدام اٹھانے کے لئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا متبادل کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہوسکتا ۔ اس معاہدے میں یا سب رہیں گے یا کوئی نہیں رہےگا۔
News ID 1880244
آپ کا تبصرہ