امریکی حکومت کی جاسوسی پر 80 فیصد امریکیوں کو یقین

امریکی ذرائع کے مطابق امریکہ کے 80 فی صد امریکیوں کویقین ہے امریکی حکومت ان کی جاسوسی کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے 80 فی صد امریکیوں کویقین ہے امریکی حکومت ان کی جاسوسی کررہی ہے۔ امریکہ میں ہونے والے ایک سروےکےمطابق امریکیوں کی اکثریت کویقین ہےکہ ملک کوایجنسیاں اورفوج چلارہی ہے۔ سروے کے مطابق امریکہ کے 60 فیصدشہریوں کاخیال ہے کہ غیرمنتخب اہلکارحکومتی پالیسیاں بنانےکےعمل پرحاوی ہیں۔ڈیموکریٹ اورری پبلکن دونوں پارٹیوں سے تعلق رکھنےوالے شہریوں کی رائےہے کہ تقررکردہ اہلکاروں کا عمل دخل،، وفاقی حکومت کےامورمیں بہت زیادہ ہے۔سروے کےمطابق ہر4 میں سے 3 امریکیوں کویقین ہےکہ واشنگٹن پرڈیپ اسٹیٹ کاکنٹرول ہے، سروے کے مطابق 35فی صدایشیائی امریکیوں،لاطینیوں اورسیاہ فاموں کویقین ہےکہ ملک پر ایجنسیوں کی حکومت ہے، جبکہ 80فی صدامریکیوں کویقین ہےحکومت انکی جاسوسی کررہی ہے۔

News Code 1879512

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =