افغانستان میں 18 سکیورٹی  اہلکار اور 25 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں 18 افغان فوجی اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 25 طالبان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں 18 افغان فوجی اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 25 طالبان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔فراہ کے ضلع بالا بلوک میں افغان فوجی ، طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلیے جمع ہو رہے تھے کہ اچانک وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں 18 فوجی ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے بعد طالبان اور فوج میں شدید لڑائی ہوئی جس میں 25 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام اور عراق سے داعش دہشت گردوں کو بھی افغانستان میں منتقل کررہا ہے۔

News Code 1879289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =