مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی سائٹ میڈل کیسٹ آئی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز اور خونخوار بادشاہ ملک سلمان کی تنخچواہ 800 ملین ڈالر ہے۔ برطانوی سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کو ملکی خزانے سے جو تنخواہ ملتی ہے وہ دوسرے ممالک کے رہنماؤں کی نتخواہ سے مختلف ہے۔ سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے قریبی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کو ملکی خزانے سے ماہانہ تین ارب ریال مطابق 800 ملین ڈالر تنخواہ ملتی ہے۔ اس رپورٹ میں امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزير اعظم تھریسامے کی تنخواہ کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ 4 لاکھ ڈالر تنخواہ ہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ کی ماہانہ تنخواہ امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ سے 2 ہزار گنا زيادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے عیاش شہزادے بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہیں اور امریکہ سعودی عرب کی ثروت کو ہوشیاری کے ساتھ لوٹ رہا ہے۔
میڈل ایسٹ آئي کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز اور خونخوار بادشاہ ملک سلمان کی تنخچواہ 800 ملین ڈالر ہے۔
News ID 1879281
آپ کا تبصرہ