مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سالانہ تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ سال کے آخر میں اپنی سالانہ تنخواہ عطیہ کریں گے ۔
وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ کسی چیریٹی کو اپنی تنخواہ عطیہ کرنا چاہتے ہیں ، صدر ٹرمپ کی سالانہ تنخواہ 4لاکھ ڈالر بنتی ہے ۔ واضح رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی تنخواہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، وہ صرف قانونی طور پر ایک ڈالر کم از کم تنخواہ لیں گے۔اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کوئی چھٹی نہیں لیں گے۔ ٹرمپ پہلے امریکی صدر نہیں جو اپنی تنخوا عطیہ کر رہے ہیں بلکہ اس سے پہلے صدر جان ایف کینڈی اور صدر ہربرٹ ہوور ایسا کر چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
News ID 1871081
آپ کا تبصرہ