مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان نے ایک میلے کے دوران رقص کرکے خادم الحرمین ہونے کا شاندار ثبوت دیا ہے۔ سعودی عرب اکثر غیر ملکی بادشاہوں بالخصوص امریکہ صدور کے ساتھ بھی رقص کامظاہرہ کرتے رہتے ہیں ۔ ریاض میں ایک میلے کے موقع پر بھی سعودی عرب کے بادشاہ نے تلوار کے ساتھ رقص کیا۔ اس موقع پرشاہی خاندان کے سینئر ارکان، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دیگر شہزادے بھی موجود تھے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ غیر اخلاقی حرکات کرکے خادم الحرمین کا اعزاز کھو چکے ہیں ۔ سعودی عرب کے بدنام زمانہ بادشاہ کا حرمین شریفین پر قبضہ صرف امریکہ کی حمایت کی وجہ سے باقی ہے۔
سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان نے ایک میلے کے دوران رقص کرکے خادم الحرمین ہونے کا شاندار ثبوت دیا ہے۔
News ID 1878917
آپ کا تبصرہ