26 جنوری، 2018، 12:24 PM

پشاورمیں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 4 افراد ہلاک

پشاورمیں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرپشاورمیں سربند کے علاقے اچینی بالا میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4 افرادہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاورمیں سربند کے علاقے اچینی بالا میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4 افرادہلاک  جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے سربند کے نواحی گاؤں اچینی بالا میں حاجی ایوب اور خان سید گروپ کے مابین  ہونے والے تصادم میں 4 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حاجی ایوب اور خان سید گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا اور کافی بار ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوچکی تھی تاہم آج دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں حاجی ایوب اور ان کا بیٹا جب کہ 2 دیگر افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1878300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha