1 جنوری، 2018، 5:24 PM

کوسٹاریکا میں مسافر طیارہ کے حادثے میں 12 افراد ہلاک

کوسٹاریکا میں مسافر طیارہ کے حادثے میں 12 افراد ہلاک

لاطینی امریکی ملک کوسٹاریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 10 امریکی شہری شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک کوسٹاریکا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 10 امریکی شہری شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوسٹاریکا کے صوبے گوانا کاستے میں امریکی شہریوں کو سیاحتی مقام لے جانے والا چھوٹا جہاز پنتا آئی لیتا نامی جزیرے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو مقامی پائلٹس کے علاوہ 10 امریکی شہری سوار تھے۔ کوسٹا ریکا سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ امریکی شہریوں کو سیاحتی مقام لے کرجارہا تھا کہ اچانک آگ لگنے باعث گرکر تباہ ہوگیا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

News Code 1877748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha