22 نومبر، 2017، 8:52 PM

امریکی بحریہ کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ/ طیارے میں 11 افراد سوار تھے

امریکی بحریہ کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ/ طیارے میں 11 افراد سوار تھے

جاپان میں امریکی بحریہ کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے 8 کو بچا لیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے جاپان میں امریکی بحریہ کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے 8 کو بچا لیا گيا ہے۔ یہ طیارہ، یو ایس ایس رونالڈ ریگن کی جانب جارہا تھا لیکن اس پر اترنے سے پہلے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا طیارے میں 11 افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فوجی طیارہ سمندر میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن کی جانب جارہا تھا لیکن اس پر اترنے سے پہلے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ رونالڈ ریگن فلپائنی سمندر میں گشت پر مامورہے۔

News ID 1876851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha