مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست راجستھان میں مسافر بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں بس میں سوار 32مسافرہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور پل کی دیوار توڑتے ہوئے دریا پر جاگری، واقعہ ہندوستان کی مغربی ریاست راجستھان میں پیش آیا۔حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ نئی دہلی سے 375 کلومیٹر دور راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپورمیں پیش آیا۔
ہندوستانی ریاست راجستھان میں مسافر بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں بس میں سوار 32مسافرہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1877537
آپ کا تبصرہ