9 دسمبر، 2017، 1:52 PM

برطانوی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

برطانوی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

برطانیہ کے وزير خارجہ بوریس جانسن اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزير خارجہ بوریس جانسن ایک اعلی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ تہران میں ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف ، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ، ایرانی کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی ، ایران کے صدر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1877232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha