مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق روس نے نئے ایٹمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 12 جوہری ہتھیار ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی فوج نے تربیتی مشقوں کے دوران اپنے نئے تباہ کن ایٹمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ ایک ہی حملے میں پورا ملک تباہ کرسکتا ہے۔ اس بین البراعظمی میزائل کو " آر ایس 28 سرمٹ " بھی کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 100 ٹن ہے۔ تجربے کے دوران شیطان ٹو نے 5 ہزار 793 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ نیا میزائل اتنا طاقتور ہے کہ 12 نیوکلیئر وار ہیڈز ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچا کر پورے کے پورے ملک کو تباہ کرسکتا ہے.
روسی وزارت دفاع کے مطابق روس نے نئے ایٹمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 12 جوہری ہتھیار ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
News ID 1876232
آپ کا تبصرہ