مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ریاست اڑیسہ میں ایٹمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ ہندوستانی حکام کے مطابق تجربہ کامیاب رہا۔ یہ میزائل پورے ایشیا اور یورپ کے کچھ حصوں تک مار کرسکتا ہے۔ مقامی طور پر تیار کئے گئے اگنی فائیو کی رینج 5 ہزار کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ 17 میٹر لمبا اگنی فائیو میزائل ایک ٹن سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اگنی میزائل کا دوسرا تجربہ ہے۔ پہلا تجربہ 19 اپریل 2012 میں کیا گیا تھا۔
مہر نیوز/ 15 ستمبر/2013ء: ہندوستان نے ریاست اڑیسہ میں ایٹمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔
News ID 1827855
آپ کا تبصرہ