1 نومبر، 2024، 7:25 AM

ایران کا جوابی حملہ دشمن کے تصور سے بھی باہر ہوگا، جنرل سلامی

ایران کا جوابی حملہ دشمن کے تصور سے بھی باہر ہوگا، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ وعدہ صادق 2 میں دشمن کی فضائیں ایرانی میزائلوں سے بھر گئی تھیں اس مرتبہ بھی ہمارا جواب تصور سے باہر ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے صوبہ فارس کے 15 ہزار شہداء کی یاد میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم خدا پر کامل ایمان کے ساتھ میدان جنگ میں قدم رکھتی ہے اور دشمن کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملاتی ہے۔ دفاع مقدس کے دوران ثابت ہوگیا کہ ایک قوم پوری دنیا کے سامنے قیام کرتی ہے تو اس کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں نے ہمیں یہی درس دیا ہے کہ دشمن سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ مومن کا مطمئن دل جنگی ہتھیاروں پر فتح حاصل کرتا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ آج اسلام کے دشمنوں نے غزہ پر قبضے کے لئے اتحاد کیا ہے لیکن راہ خدا میں تربیت پانے والوں نے فلسطین کی سرزمین تک دشمن کے پاوں پہنچنے نہیں دیا۔ اسلام کے دشمنوں نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت بین الاقوامی سطح پر تنہائی اور اقتصادی مشکلات کی وجہ سے سقوط کی جانب گامزن ہے۔ امریکہ بھی جلد نابود ہوگا کیونکہ امریکہ کی جڑیں بہت نازک ہیں۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا کہ وعدہ صادق 2 آپریشن میں دشمن کی فضاؤں میں ایرانی میزائل بھر گئے تھے۔ صہیونی حکومت نے دوبارہ غلطی کی ہے اور ہمارا جوابی حملہ بھی دشمن کے تصور سے باہر ہوگا۔

News ID 1927828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha